پرویز الٰہی کی آئی جی اسلام آباد کیخلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کی دوبارہ گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد کے خلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیدی۔ خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے آئی جی اسلام آباد ناصر اکبر خان کے خلاف توہین عدالت درخواست خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پرویز الہیٰ کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے اسلام آباد کے نظربندی احکامات پر یکم ستمبر کو گرفتار کیا گیا، ہائیکورٹ نے 5 ستمبر کو نظربندی آرڈر معطل کر کے فوری رہائی کا حکم دیا۔ جسٹس طارق جہانگیری نے اپنے حکمنامے میں کہا کہ رہائی کے احکامات کی کاپی متعلقہ اداروں کو بھجوانے کی ہدایت کی گئی، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے مطابق عدالتی حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے پرویز الٰہی کو رہا کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے میں لکھا ہے وکیل کے مطابق پٹیشنر کو پولیس لائنز کے گیٹ سے سی ٹی ڈی حکام نے دوبارہ گرفتار کیا، وکیل کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی میں گرفتاری عمل میں آئی۔ عدالتی فیصلے کے مطابق لاہور ہائیکورٹ اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ کو توہین عدالت درخواست پر نوٹس جاری کر چکی ہے، پرویز الہیٰ کے وکیل مطمئن نہیں کر سکے کہ اس عدالت کے آرڈر کی خلاف ورزی کیسے ہوئی؟

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر نوٹس لے لیا، گندم کی فوری خریداری کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر نوٹس لیتے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے