سیلاب

راوی اور چناب میں سیلاب، مختلف شہروں میں فلڈ ریلیف کیمپس قائم

لاہور (پاک صحافت) دریائے راوی اور چناب میں سیلاب آنے پر پنجاب کے مختلف شہروں میں فلڈ ریلیف کیمپس قائم کردئے گئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جبکہ دریائے راوی میں جسر کے مقام پر بھی نچلے درجے کا سیلاب ہے شکر گڑھ نالہ بین میں بھی درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔

پی ڈی ایم اے کا مزید کہنا ہے کہ  تمام دریائوں، براجز ،ڈیمز اور نالہ جات میں پانی کے بہاو کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے، صوبائی کنٹرول روم سے پنجاب میں تمام تر صورتحال کی مانیٹرنگ جاری ہے۔

دوسری جانب دریائے ستلج میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر پاکپتن میں ریسکیو 1122 نے تین فلڈ ریلیف کیمپس قائم کردیئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق دریائے ستلج کی قریبی آبادیوں ملک بہاول پیر غنی اور فیروز پور میں فلڈ ریلیف کیمپ قائم کردیئے گئے، فلڈ ریلیف کیمپوں میں ادویات اور آپریشنل عملہ تعینات ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے