مرتضی وہاب

نئی عمارتوں میں فائر سیفٹی کیلئے قانون سازی کی جائیگی، مرتضیٰ وہاب

کراچی (پاک صحافت) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اب جو بھی عمارت بنے گی اس میں فائر سیفٹی لازمی ہونے کے لیے قانون سازی کی جائے گی۔ خیال رہے کہ مرتضیٰ وہاب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فائر سیفٹی انتہائی اہم ہے، کراچی میں فائر سیفٹی سے متعلق آگاہی کی ضرورت ہے، شہر میں فائر بریگیڈ کے محکمے کو بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریسکیو کا عملہ امدادی کارروائیوں میں مصروف تھا، اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، جب تک ہم اپنی غلطیوں کو ٹھیک نہیں کر سکتے، آگے نہیں بڑھیں گے۔ میئر کراچی نے کہا کہ جب کے ایم سی کام کے لیے جائے گی تو اس میں رکاوٹیں آئیں گی، ہمیں اداروں پر بھروسہ کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ صرف تنقید سے معاملات حل نہیں ہوتے ، نقشہ کنٹونمنٹ بورڈ فیصل نے پاس کیا لیکن آگ لگنے کہ بعد وہ نہیں آئے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایس بی سی اے میئر کے ماتحت کام نہیں کرتی، 432 عمارتوں کو ایس بی سی اے نے مخدوش قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے