خلائی مشن

چین کی جانب سے روس کے ساتھ مل کر چاند پر تحقیقی اسٹیشن بنانے کی تصدیق

بیجنگ (پاک صحافت) چین کی جانب سے  روس کے ساتھ مل کر 2035 تک چاند پر تحقیقی اسٹیشن بنانے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ انٹرنیشنل لونر ریسرچ اسٹیشن(ILRS) کے منصوبوں کے متعلق تصدیق جمعے کے روز چین کی قومی اسپیس ایجنسی کے حکام کی جانب سے آئی۔

تفصیلات کے مطابق چین اور روس کے باہمی تعاون سے   بنایا جانے والا یہ اسٹیشن ناسا کے لونر گیٹ وے کے حریف کے مقابلے پر بنایا جائے گا۔ خیال رہے کہ یہ تحقیق ادارہ ناسا کے لونر گیٹ وے کا حریف ہوگا جو امریکی خلائی ادارے ایجنسی کے آئندہ آرٹِمس پروگرام میں اہم کردار ادا کرے گا۔

واضح رہے کہ  ناسا کا لونر گیٹ وے صرف چاند کے گرد گردش کرے گا جبکہ ILRSکا ایک آربِٹر بھی ہوگا اور چاند کی سطح پر ایک بیس بھی ہوگی۔چین اور روس کا اگلا قدم انفرااسٹرکچر کی تعمیر ہوگی جن میں چاند کی بیس پر توانائی، مواصلات اور لائف سپورٹ کے لیے سسٹمز شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو فائل شیئرنگ کیلئے انٹرنیٹ کی ضرورت ختم کردے گا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے بہترین فیچر پر کام کیا جا رہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے