فضل الرحمان

پی ڈی ایم سربراہ کی جان کو خطرہ، تھریٹ الرٹ جاری

اسلا م آباد (پاک صحافت) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جان کو   ممکنہ خطرے سے متعلق تھریٹ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ الرٹ کے مطابق داعش کی جانب سے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر دہشتگرد حملے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے آئندہ ہفتے دورہ بلوچستان سے قبل محکمہ پولیس نے تھریٹ الرٹ جاری کردیا۔تھریٹ الرٹ میں تمام متعلقہ افسران کو سیکیورٹی کے غیر ضروری انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ  مولانا فضل الرحمان کوئٹہ اور چمن کا دورہ کریں گے۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان 6 روزہ جماعتی دورے پر سندھ اور بلوچستان کیلئے روانہ ہوچکے ہیں۔  3  فروری کو کراچی سے بلوچستان کیلئے روانہ ہوں گے، پھر چمن میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کوئٹہ میں اجتماعات سے خطاب کریں گے، اس کے بعد کوئٹہ سے اسلام آباد پہنچیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے