موبائل

ٹیلی کام صارفین کی سہولت کیلئے موبائل ایپ متعارف

اسلام آباد (پاک صحافت) ٹیلی کام صارفین کو مزید سہولت فراہم کرنے کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن  اتھارٹی(پی ٹی اے) نے صارف دوست کمپلینٹ منیجمنٹ سسٹم (سی ایم ایس) موبائل ایپلیکیشن متعارف کردیا۔ پی ٹی اے کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ ایپ اینڈرائیڈ (گوگل پلے) اور آئی او ایس (ایپل ایپ اسٹور) پر دستیاب ہے۔

تفصیلات کے مطابق صارف دوست موبائل ایپ کا مقصد عوام کو ٹیلی کام سروس سے متعلق شکایات درج کرانے میں آسانی اور سہولت فراہم کرنا ہے۔ خیال رہے کہ اس ایپ کے ذریعے صارفین ٹیلی کام سروسز، موبائل رجسٹریشن/ ڈیوائس آئیڈنٹیفکیشن رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم، ویب مواد کی رپورٹنگ اور چوری شدہ فون بلاکنگ وغیرہ سے متعلق اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ ایپ صارف کو اپنی شکایات کو ٹریک کرنے اور شکایت کے حل پر رائے دینے کی بھی اجازت دیتی ہے۔ اس کے علاوہ اس ایپ میں صارفین کی آگاہی اور بہتر تفہیم کے لیے مختلف مسائل پر اکثر پوچھے گئے سوالات کے جوابات بھی شامل ہیں۔ پی ٹی اے کے مطابق سی ایم ایس ایپ کا اجرا اتھارٹی کی جانب سے صارفین کی ضروریات کے بارے میں گہری سمجھ اور ترقی پسند حل کی فراہمی کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل، 3 مئی کو روانہ ہوگا

(پاک صحافت) پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے