ہمایوں سعید

اللہ خیر کرے ، یہ رحمت کراچی کے لیے زحمت نہ بن جائے، ہمایوں سعید

کراچی (پاک صحافت) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے مقبول اداکار ہمایوں سعید نے کراچی میں رات بھر ہونے والی بارش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ ’ اللہ خیر کرے ، یہ رحمت کراچی کے لیے زحمت نہ بن جائے ۔‘خیال رہے کہ ہمایوں سعید نے  گھر سے نظر آنے والے موسلادھار بارش کے خوبصورت منظر کی ویڈیو بھی بنا کر شیئر کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی اسٹوری پر اداکار ہمایوں سعید نے تشویش کا اظہا ر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ اللہ خیر کرے ، یہ رحمت کراچی کے لیے زحمت نہ بن جائے ۔‘ یاد رہے کہ  رہے کہ بحیرہ عرب میں بننے والے ممکنہ طوفان کے باعث کراچی میں گزشتہ روز سے شروع ہونے والی بارش رات بھر جاری رہی اور صبح کے وقت رک گئی۔

واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ روز سے شروع ہونے والی بارش رات بھر وقفے وقفے سے جاری رہی، بارش اور تیز ہواؤں کے باعث موسم کی شدت میں کمی آئی ہے،رات بھر جاری رہنے والی بارش صبح کے وقت رک گئی ہے تاہم کہیں بوندا باندی اور کہیں ہلکی بارش ابھی بھی ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شان شاہد کی بیٹی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کیلئے تیار

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد کی بیٹی بہشت شاہد فلم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے