مریم نواز

خیبرپختونخوا پر 10 سال نالائقی، نااہلی اور کرپشن مسلط رہی۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا پر 10 سال نالائقی ، نااہلی اور کرپشن مسلط رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن )کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے سابق اراکین قومی اسمبلی شاہ جی گل آفریدی اور سابق سینیٹر تاج آفریدی کی سربراہی میں آنے والے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نااہل لوگ ملک میں دہشت گردی واپس لائے، عوام کو تمام مسائل سے نجات دلائیں گے، مسلم لیگ (ن )میں پاکستان کے تمام رنگ شامل ہیں، پارٹی کو پورے ملک کے کونے کونے میں مضبوط کریں گے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا پر 10 سال تک نالائقی، نااہلی اور کرپشن مسلط رہی، صوبے کے بہادر لوگوں پر جھوٹ اور فریب کاری کی حکمرانی رہی، 10 سال تک لوگوں پر ظلم ہوا، دہشت گردی پھر واپس آ گئی، صوبے کی عوام کو ان تمام مسائل سے نجات دلائیں گے۔

ملاقات کے دوران شاہ جی گل آفریدی اور تاج آفریدی سمیت شرکاء نے نوازشریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ مریم نواز نے انہیں مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر مبارک باد بھی دی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے