بٹ کوائن

ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کی ٹوئٹس کے بعدبٹ کوائن کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

کیلیفورنیا (پاک صحافت) ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کی ٹوئٹس کے بعدبٹ کوائن کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، جس کے بعد بٹ کوائن کی قیمت دو ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ایک ٹوئٹ میں ایلون مسک نے کہا کہ ‘ جب مائنرز کی جانب سے مستقبل کے مثبت رجحان کی حامل صاف توانائی (~ 50 فیصد) کے استعمال کی تصدیق ہوگی تو ٹیسلا کمپنی بٹ کوائن ٹرانزیکشنز کو بحال کردے گی ‘۔

تفصیلات کے مطابق ایلون مسک کے اس بیان کے بعد بٹ کوائن کی قیمت میں 9 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا اور اس کی قیمت 39 ہزار 8838 ڈالر کی سطح تک پہنچ گئی۔ کرپٹو اینالیٹکس ویب سائٹ کوائن جیککو کے شریک بانی بوبی اونگ نے کہا کہ ‘مارکیٹ ہفتے کے آخر میں اصلاح کے ایک اور دور سے گزر رہی تھی، جب تک کہ ایلون مسک کی جانب سے ٹیسلا خریداریوں کے لیے دوبارہ بٹ کوائن کو قبول کرنے کے ٹوئٹ نے جذبات کو تبدیل نہیں کردیا تھا’۔

واضح رہے کہ رواں برس بٹ کوائن کی قیمت میں تقریباً 33 فیصد اضافہ ہوا اور 60 ہزار ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچنے کے بعد چین کی جانب سے کریک ڈاؤں اور ایلون مسک کے بدلتے بیانات سے اس کی قیمت میں بڑی کمی آئی۔ دوسری جانب بٹ کوائن کی خریداری کے بعد سے ٹیسلا کے اسٹاک میں 30 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔ خیال رہے کہ بٹ کوائن کی قیمتوں میں اس طرح کا اتار چڑھاؤ نیا نہیں، 2017 میں بھی ایسا دیکھنے میں آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو فائل شیئرنگ کیلئے انٹرنیٹ کی ضرورت ختم کردے گا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے بہترین فیچر پر کام کیا جا رہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے