اداکار فیروز خان

معروف اداکار فیروز خان کا ایک سے زائد شادیوں کا مشورہ

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے مقبول ترین اداکار فیروز خان نے ایک سے زائد شادیوں کو مشورہ دے دیا۔  اداکارہ کا کہنا ہے کہ شادی ایک بہترین سیکھنے کا عمل ہے، شادی ایک نہیں بلکہ جیسے ہمارے نبی ﷺ نے زیادہ کی ہیں ویسے ہی ہمیں بھی زیادہ کرنی چاہئیں۔

تفصیلات کے مطابق ادکار فیروز خان نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں ان سے مختلف موضوعات پر سوالات کئے گئے،  خیال رہے کہ دوران پروگرام میزبان نے اداکار سے پوچھا کہ فیروز خان تو ابھی بچہ تھا اور بہت جلد شادی کرلی کیا یہ بات سچ ہے؟ فیروز خان نے اس بات کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ نہیں مجھے تو مزید جلدی شادی کرنی چاہیے تھی۔

واضح رہے کہ اداکارہ فیروز خان نے مزید کہا کہ شادی ایک بہترین سیکھنے کا عمل ہے، شادی ایک نہیں بلکہ جیسے ہمارے نبی ﷺ نے زیادہ کی ہیں ویسے ہی ہمیں بھی زیادہ کرنی چاہئیں۔ یاد  رہے کہ اداکار فیروز خان کی شادی سیدہ علیزے فاطمہ سے 2018 میں ہوئی جب کہ دونوں کا ایک بیٹا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے