اسمارٹ فون

وہ عام غلطیاں جو اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز کے لیے تباہ کن ثابت ہوتی ہیں

(پاک صحافت) موجودہ عہد میں بیشتر افراد اسمارٹ فونز استعمال کرتے ہیں اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز سب سے زیادہ مقبول ہیں۔ مگر آپ کی چند عام غلطیاں ان اسمارٹ فونز کی کارکردگی کو متاثر کر سکتی ہیں۔ اگر آپ فون کی پرفارمنس درست رکھنا چاہتے ہیں تو چند عام غلطیوں سے گریز کریں۔

اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹمز کی جانب سے اکثر سافٹ وئیر اپ ڈیٹس کی جاتی ہیں جن کے ذریعے نئے فیچرز تک رسائی ملتی ہے، فون کی کارکردگی کو بہتر ہوتی ہے جبکہ سکیورٹی مسائل سے تحفظ ملتا ہے۔ عموماً اینڈرائیڈ فون کی جانب سے اس سافٹ وئیر اپ ڈیٹ کے بارے میں آگاہ بھی کیا جاتا ہے مگر بیشتر افراد فون کو اپ ڈیٹ نہیں کرتے۔

فون کو اپ ڈیٹ کرنے میں وقت لگتا ہے اور اسی وجہ سے بیشتر افراد اسے ٹالتے رہتے ہیں۔ اس اپ ڈیٹ کے بارے میں جاننا بھی بہت آسان ہے بس فون سیٹنگز میں سسٹم کے آپشن میں جاکر سسٹم اپ ڈیٹ کا انتخاب کریں۔ اگر کوئی سافٹ وئیر اپ ڈیٹ دستیاب ہوگی تو وہاں سے اسے انسٹال کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ آپ جتنا زیادہ وقت فون استعمال کرتے ہوئے گزاریں گے، اتنی زیادہ ایپس کے استعمال کا امکان بڑھے گا۔ اگرچہ اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں بیک وقت متعدد ایپس کو استعمال کیا جا سکتا ہے مگر بیک گراؤنڈ پراسیس سے بیٹری لائف اور میموری پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں جس سے سسٹم کی کارکردگی بھی گھٹ جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کو علم ہونا چاہیے کہ کونسی ایپس ہر وقت بیک گراؤنڈ میں کام کرتی رہتی ہیں تاکہ سسٹم ریسورسز کو تحفظ فراہم کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں

ناسا

ناسا کا چاند پر 4 جی نیٹ ورک کی تنصیب کا منصوبہ

(پاک صحافت) دنیا کے ہر حصے میں اب تک 4 جی انٹرنیٹ نیٹ ورک کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے