سراج الحق

آنے والا وقت فلسطین اور کشمیر کی آزادی کا ہے۔ سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ آنے والا وقت فلسطین اور کشمیر کی آزادی کا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری امت غزہ کے ساتھ ہے لیکن حکمران اس طرح ساتھ نہیں دے رہے۔ 19 نومبر کو لاہور میں غزہ مارچ ہوگا۔ ہم اس تحریک کو اُس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک غزہ کے مسلمان کامیاب نہ ہوں، اس جدوجہد نے کشمیریوں کو بھی راستہ دکھایا ہے۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ آنے والا وقت فلسطین اور کشمیر کی آزادی کا ہے۔ ہماری حکومت آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے کہنے پر لوگوں کا خون نچوڑ رہی ہے۔ نگراں حکومت نے کل گیس کی قیمت میں 172 فیصد اضافہ کیا ہے۔ اب گیس کا بل اتنا زیادہ آنے لگا ہے، یہ زندہ درگور کرنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ پانچ سو ارب روپے سے زیادہ بجلی کی چوری ہوتی ہے، اس پر ان کا کنٹرول نہیں۔ اب لوگوں کے لیے اس حکومت نے پاکستان میں سانس لینا بھی مشکل بنا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے