اسحاق ڈار

کاروباری برادری کو سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ کاروباری برادری کو سہولتیں فراہم کرنا موجودہ حکومت کی اہم ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ممبر ہاؤس آف لارڈز لارڈ واجد خان کی ملاقات ہوئی جس میں ملک کی موجودہ مجموعی میکرو اکنامک صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقعے پر وزیر خزانہ نے پاکستان کو درپیش معاشی چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے حکومتی پلان پر وفد کو آگاہ کیا۔

ملاقات میں برطانوی تاجروں کے وفد نے پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وفد کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کاروباری برادری کو سہولتیں فراہم کرنے کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔ ملاقات میں وزیراعظم کے معاونین خصوصی طارق باجوہ، طارق محمود پاشا، سیکرٹری خزانہ اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے