واٹس ایپ

واٹس ایپ میں بہترین پرائیویسی فیچر متعارف

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک نئے فیچر کو متعارف کرایا گیا ہے جس سے صارفین نامعلوم نمبروں سے آنے والی فون کالز کو میوٹ کر سکیں گے۔ میٹا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق واٹس ایپ میں نامعلوم نمبروں سے آنے والی کالز کو خودکار طور پر میوٹ کرنے کے فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

تٖفصیلات کے مطابق اس نئے فیچر سے میسجنگ ایپ میں صارفین کی پرائیویسی زیادہ محفوظ ہو جائے گی۔ یہ فیچر کئی ہفتوں سے بیٹا (beta) ورژن میں موجود تھا اور اب اسے تمام صارفین کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے۔ اس فیچر کے ساتھ واٹس ایپ میں پرائیویسی چیک اپ نامی ہب کا بھی اضافہ کیا جا رہا ہے۔ پرائیویسی چیک اپ میں صارفین تمام پرائیویسی سیٹنگز کو ایک ہی جگہ آسانی سے دیکھ کر اپنی مرضی کے مطابق سیٹ کر سکیں گے۔ پرائیویسی چیک اپ کا فیچر فی الحال محدود صارفین کو دستیاب ہوگا۔

واضح رہے کہ اس فیچر کا استعمال بہت آسان ہے مگر اس سے پہلے اپنے فون میں واٹس ایپ کو گوگل پلے اسٹور یا ایپل ایپ اسٹور پر جاکر اپ ڈیٹ کریں۔ اپ ڈیٹ کرنے کے بعد واٹس ایپ کو اوپن کریں اور سیٹنگز میں جائیں۔ سیٹنگز میں پرائیویسی پر کلک کریں اور وہاں کالز کے آپشن میں جاکر Silence Unknown Callers کو ان ایبل کر دیں۔ اس فیچر کو ان ایبل کرنے کے بعد جب بھی کسی نامعلوم نمبر سے آپ کے واٹس ایپ اکاؤنٹ پر کال کی جائے گی تو رنگ ٹون سنائی نہیں دی گی۔

یہ بھی پڑھیں

وہ منفرد اے آئی کیمرا جو تصاویر کو شاعری میں تبدیل کر دیتا ہے

(پاک صحافت) کیا آپ کسی ایسے کیمرے کے تصور کر سکتے ہیں جو تصویر کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے