وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے اپنی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھےگا، شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) انسانی حقوق کے عالمی دن پر وزیراعظم شہبازشریف نے جاری پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے اپنی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھےگا، اس سلسلے میں ہمیں اپنی اجتماعی کوششیں جاری رکھنی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بانیِ پاکستان کے ویژن کو فراموش نہیں کرناچاہیے، قائداعظم ایک آزاد ملک چاہتے تھے جہاں ہر ایک کو مساوی حقوق حاصل ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے جاری پیغام میں کہا کہ انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر لازم ہے کہ ہم مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ لیں۔ بھارت نے کشمیریوں کو حق خود ارادیت سے محروم رکھا ہے، حق خود ارادیت لوگوں کی اجتماعی اور انفرادی آزادی کا نام ہے، حق خود ارادیت کو دہشتگردی اور انسداد دہشتگردی کے بیانیے کے ذریعے پامال کیا گیا، فوجی کارروائیوں کے ذریعے کشمیریوں کے آزادی کے حق کو کچلنے کی کوشش کی گئی۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے جاری پیغام میں مزید کہا کہ اس سال کا تھیم وقار، آزادی اور انصاف سب کیلئے ہے، یہ نظریات شہری، اقتصادی، سماجی سیاسی خوشحالی کیلئے ضروری ہیں، پاکستان کا آئین ان اقدار کو بطور بنیادی حقوق شامل کر کے اس وژن کی ترجمانی کرتا ہے۔ یہ سال پاکستان کیلئے خاصا مشکل رہا ہے، معاشی عدم استحکام، سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے عوام نے بہت نقصان اٹھایا، ہمیں پائیدار ترقی کے ایجنڈا 2030 کے اہم اصولوں سے رہنمائی حاصل کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے