طلال چوہدری

عدلیہ کے ذریعے اقتدار پر قبضے کا خواب چکنا چور ہو گا، طلال چودھری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ذریعے اقتدار پر قبضے کا خواب چکنا چور ہو گا۔ طلال چوہدری نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیسا انقلاب ہے کہ عمران نیازی ضمانت پارک کے بنکر سے باہر نہیں آسکتا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے پی ٹی آئی رہنما فوادچوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے فیصلہ کرلیں کہ رونا ہے یا انقلاب لانا ہے،  پہلے فیصلہ کرلیں کہ قبل از انقلاب ضمانت کرانی ہے کہ بعد از انقلاب ضمانت؟

واضح رہے کہ طلال چوہدری نے اپنے ردعمل میں مزید کہا کہ قومی اسمبلی توڑنے سے پہلے آئین مقدم رکھنا تھا،  بیان اعتراف ہے کالعدم تنظیموں کے ذریعے شر انگیزی کا پلان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے