احسن اقبال

عمران خان اتنا ہی نالائق اور نااہل ہے جتنا چار سال قبل تھا۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان اب بھی اتنا ہی نالائق اور نااہل ہے جتنا چار سال قبل تھا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کے ٹوئٹ پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی نالائقی پر پردہ نہ ڈالیں، آپ کی جماعت نے چن چن کر ان افراد کو چنا جو نگران کی اہلیت ہی پوری نہیں کرتے تھے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا مزید کہنا ہے کہ اس میں کسی اور کا کیا لینا دینا ہے، اس عمل نے ثابت کیا ہے آپ کے لیڈر نے کچھ نہیں سیکھا، وہ اتنا ہی نالائق اور نااہل ہے جتنا چار سال قبل تھا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے