واٹس ایپ

واٹس ایپ میں ایک اور دلچسپ فیچر کا اضافہ

سان فرانسسکو (پاک صحافت) آڈیو اور ویڈیو کالنگ کی معروف ترین ایپ واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کے لئےایک اور دلچسپ فیچر پر کام کا آغاز کر دیا ہے، کمپنی کے مطابق اس نئے فیچر کی مدد سے صارفین  ہر 24 گھنٹے بعد پیغامات کو غائب کر سکتے ہیں۔  اس حوالے سے واٹس ایپ کی ہر نئی اپ ڈیٹ پر نظر رکھنے والی سائٹ ویب بیٹا انفو نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیس بک کی زیر ملکیت میسیجنگ ایپ واٹس ایپ واٹس ایپ 24 گھنٹوں بعد پیغامات کو غائب کرنے کی اجازت دینے والے فیچر کی آزمائش کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر  پر  ویب بیٹا انفو کی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا ہے کہ واٹس ایپ 24 گھنٹوں بعد غائب ہونے کے لیے پیغامات ترتیب دینے کی صلاحیت کے حوالے سے جانچ کر رہا ہے۔ خیال رہے کہ واٹس ایپ چند ماہ قبل ایک ایسا فیچر متعارف کروا چکا ہے جو 7 دن میں پیغامات غائب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اس فیچر کے تحت صارف کی جانب سے مخصوص چیٹ کو ان ایبل کرکے 7 دن میں غائب کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ  اس فیچر کے حوالے سے واٹس ایپ صارفین الجھن کا شکار ہو گئے تھے۔ چنانچہ واٹس اپ ڈیٹ پر نظر رکھنے والے پلیٹ فارم کی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا ہے کہ غلط معلومات سے محفوظ رہنے کے لیے واٹس ایپ کچھ مہینوں سے غائب ہونے والے پیغامات کی حمایت کر رہا ہے۔ تاہم اب کہا جا رہا ہے کہ واٹس ایپ اس حوالے سے ایک نئے اور مختلف فیچر کی آزمائش پر کام کر رہا ہے جو 24 گھنٹوں بعد پیغامات کو غائب کرنے کی اجازت دیگا۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کے آئی فون صارفین کیلئے اب پاس ورڈ کے بغیر لاگ ان ہونا ممکن

(پاک صحافت) واٹس ایپ نے اکتوبر 2023 میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پاس کیز کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے