رضا ربانی

ملازمین کی برطرفی المناک کہانی ہے، رضاربانی

اسلام آباد ( پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر رضا ربانی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ برطرف ملازمین کو دوبارہ بحال کیا جائے۔ رضا ربانی کا کہنا ہے کہ ملازمین کی برطرفی المناک کہانی ہے، آئی ایم ایف کی پالیسی میں ڈاؤن سائزنگ شامل ہے، حکومت غریب ملازمین کی بحالی کے لیے قانون سازی کرے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما  سینیٹر رضا ربانی نے برطرف ملازمین سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ ملازمین کو سلیکشن کمیٹی کے ذریعے ملازمت پر رکھا گیا تھا، ملازمین کو رکھنے کے لیے اشتہار دیے گئے تھے، یہ ملازمین ایم پی ون کے نہیں گریڈ ایک سے 17 کے ملازم تھے۔

واضح رہے کہ سینیٹر  رضا ربانی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ملازمین کی بحالی کے لیے 2009 میں آرڈیننس جاری ہوا جو بعد میں ایکٹ بنا، جج صاحب نے اپنی ریٹائرمنٹ کے آخری دن پر فیصلہ دیا، وہ ملازمین متاثر ہوئے جنہیں سنا نہیں گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے