وزیر اعظم

وزیر اعظم کا انتخابی اصلاحات لا کر کرپشن کے دروازے بند کرنے کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم عمران خان نے انتخابی اصلاحات لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات لا کر کرپشن کے دروازے  بند کردوں گا۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ کوشش ہے آئندہ سینیٹ الیکشن اوپن ووٹنگ کے ذریعے ہوں۔ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن ناکام ہے اور مستقبل میں بھی ناکام ہو گی، جس طرح اپوزیشن نے پیسہ چلایا پوری قوم کے سامنے ہے، مستقبل میں پیسے کا استعمال روکنے قانون سازی پر کام جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق مطابق وزیراعظم عمران خان سے سینیٹر فیصل جاوید اور ذیشان خانزادہ کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں عمران خان نے کہا کہ صادق سنجرانی ہمارے مضبوط امیدوار ہیں، انشاء اللہ کامیاب ہوں گے، انتخابی اصلاحات لا کر کرپشن کے دروازے بند کروں گا۔ انھوں نے مزید کہا مستقبل میں صاف ، شفاف الیکشن چاہتے ہیں ، کوشش ہے آئندہ سینیٹ الیکشن اوپن ووٹنگ کے ذریعے ہوں۔ خیال رہے کہ رہے اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے الیکٹورل ریفارمز کا اعلان کیا تھا اور کہا کہ ہم ووٹنگ کیلئے الیکٹرانک مشینز لیکر آئیں گے، تاکہ دھاندلی کاکوئی نہ کہے۔

واضح رہے کہ ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے مزید کہا کہ امریکا میں کوئی ثابت نہیں کرسکا کہ دھاندلی ہوئی کیوں کہ وہاں الیکٹرانک مشین تھی، یہ تمام چیزیں ہماری حکومت میں ہوں گی۔ سینیٹ انتخابات کے حوالے سےوزیراعظم نے کہا تھا کہ جو سینیٹ الیکشن ہوا اس کے بعدمجھے شرمندگی ہوتی ہے، لوگوں کو خریدنے کیلئے بکرا منڈی بنی ہوئی تھی، حیرت ہے کہ الیکشن کمیشن نے جویہ الیکشن اچھا کرایا ہے تو برا کون سا ہوتا ہے، الیکشن کمیشن کہتاہےکہ بڑا اچھا الیکشن کروایا اس سے تو مجھے مزید صدمہ ہوا، ایک ماہ سے پتا تھا کہ سینیٹ الیکشن کیلئے پیسہ جمع کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے