اقراء عزیز

پہلے آڈیشن میں مجھے ریجیکٹ کرکے حنا الطاف کو کاسٹ کر لیا گیا تھا، اقراء عزیز

(پاک صحافت) معروف اداکارہ و ماڈل اقراء عزیز نے انکشاف کیا ہے کہ جب انہوں نے پہلا آڈیشن دیا تھا تو اُنہیں مسترد کر کے اداکارہ حنا الطاف کو کاسٹ کر لیا تھا۔ خیال رہے کہ اپنی باتونی فطرت کے سبب خود سے متعلق بہت سے رازوں سے بھی پردہ اٹھایا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کے بل بوتے پر اپنے نام کا لوہا منوانے والی 25 سالہ اداکارہ اقراء عزیز نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیا ہے۔اداکارہ کا شو کے دوران شادی سے قبل نجی زندگی سے متعلق بتانا تھا کہ انہوں نے 14 سال کی عمر میں پہلا ٹی وی کمرشل کیا تھا، کمرشل کے چند سال گزرنے کے بعد جب اُنہوں نے ایک ڈرامے کے لیے پہلا آڈیشن دیا تو اُنہیں مسترد کرتے ہوئے اُن کے ساتھ آڈیشن دینے والی اداکارہ حنا الطاف کو کاسٹ کر لیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اقراء عزیز نے شو کے دوران شوہر، معروف اداکار، پروڈیوسر و ہدایتکار یاسر حسین سے شادی سے متعلق بھی بات کی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلے سے ہی طے کر رکھا تھا کہ وہ شوبز انڈسٹری میں شادی نہیں کریں گی مگر  جب وہ یاسر سے ملیں تو انہیں اپنا فیصلہ بدلنا پڑا، یاسر حسین شادی سے قبل ہی اُن کی بہت مدد کیا کرتے تھے، اُنہیں ہر وقت آگے بڑھنے کا مشورہ دیتے تھے جس کی وجہ سے وہ اُنہیں اچھے لگنے لگے اور پھر اُنہوں نے اداکار سے شادی کا فیصلہ کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں

عامر خان

فلم دنگل کی شوٹنگ کے دوران نمستے کی طاقت کا اندازہ ہوا، عامر خان

(پاک صحافت) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے کہا ہے کہ 2016ء میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے