گوگل فیس بک

فیس بک اور گوگل پر بھاری جرمانہ عائد

کراچی (پاک صحافت) گوگل اور فیس بک ایک پر ایک بار پھر بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے،  غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس کے نیشنل کمیشن برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی(سی این آئی ایل) کی جانب سے گوگل پر 150 ملین یورو اور فیس بک پر 60 ملین یورو کا جرمانہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فرانس نے ٹیکنالوجی کمپنی گوگل اور فیس بک پر کوکیز  استعمال کرنے پر بھاری جرمانہ عائد کردیا۔ سی این آئی ایل کی سربراہ کیرن کیفر کے مطابق ان دونوں کمپنیوں نے کوکیز قبول کرنے کے مرحلے کو انتہائی آسان بنارکھا ہے جو صرف ایک کلک پر ہوجاتا ہے اور اگر کوئی صارف اسے قبول نہ کرنا چاہے تو اسے بڑی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

واضح رہے کہ سی این آئی ایل کی سربراہ کیرن کیفر نے مزید کہا کہ دونوں کمپنیوں کے پاس اس مسئلے کے حل کے لیے تین ماہ کا وقت ہے بصورتِ دیگر تاخیر پر یومیہ ایک لاکھ  یورو کے اضافی جرمانے کی ادائیگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر صارفین کے بڑے درد سر کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے فیچر کو متعارف کرایا جا رہا ہے جو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے