شیری رحمان

بندگلی میں پھنسنے کے بعد عمران خان اداروں سے مداخلت کا مطالبہ کررہے۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ بند گلی میں پھنسنے کے بعد عمران خان اب اداروں سے مداخلت کا مطالبہ کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شارٹ کٹ مارچ میں نہ لوگ نکل رہے نہ ہی اس کا کوئی نتیجہ نکل رہا ہے۔ اب تحریک انصاف کے رہنما فوج اور عدالت سے موجودہ سیاسی بحران کے خاتمے کے لئے منت سماجت کررہے۔

شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ جب عمران خان کو کوئی ڈیل نہیں ملی اور غیرآئینی مطالبات نہیں مانے گئے تو کنٹینر پر کھڑے ہو کر کہتے ہیں کسی سے بات نہیں کروں گا۔ جس کو تحریک انصاف کے رہنما سیاسی بحران کہہ رہے وہ سیاسی بحران نہیں بلکہ عمران خان کی طرز سیاست ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ابھی جمہوری اور آئینی سیاست سیکھنے کے مراحل میں ہے۔ اگر جمہوری سیاستدان ہوتے تو مارشل لا لگانے کی بات نہ کرتے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے