بلاول بھٹو

حکومت عوام کے بجائے اشرافیہ کی خدمت میں مصروف ہے۔ بلاول بھٹو

کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت عوام کے بجائے اشرافیہ کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔ عوامی مسائل پر توجہ دینے کے بجائے امیروں اور اقرباء پر توجہ دی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اشرافیہ کی آشیرباد حاصل کرنے کے لئے قومی وسائل خرچ کررہی ہے جبکہ عوام کو درپیش مسائل کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ وفاقی حکومت کی صحت سمیت دیگر تمام پالیسیاں صرف اشرافیہ کے لئے ہیں۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ صحت کی سہولیت فراہم کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے اور یہ عوام کا بنیادی حق ہے۔ حکومت عوام کی صحت خطرے میں ڈالنے کے بجائے صحت کے بنیادی حقوق مہیا کرے۔ پی ٹی آئی حکومت ادویات کی قیمتوں میں غیر معمولی 260 فیصد اضافہ کرچکی ہے۔ مریضوں کا بڑا طبقہ ادویات کی مقدار کم کرنے یا علاج بند کرنے پر مجبور ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے