سعید غنی

جماعت اسلامی وہی بینرز لگا رہی ہے جو ایم کیو ایم لگایا کرتی تھی، سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے جماعت اسلامی  کی جانب سے جاری احتجاج سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ یہ وہی بینرز لگا رہی ہے جو متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) لگایا کر تی تھی۔ سعید غنی کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی ایم کیوایم کی خلا پُر کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعید غنی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے دھرنے کو سیاسی دھرنا قرار دے دیا، ان کا کہنا تھا کہ  سیاسی فوائد کیلئے ہر جماعت کو ئی نہ کوئی اقدام کرتی ہیں، جماعت اسلامی جس طرح کے اقدامات کررہی ہے امید نہیں تھی، یہ ایم کیوایم کی طرح کے بینرز لگا رہی ہے۔

واضح رہے کہ سعید غنی نے مزید کہا کہ اپنا موقف پیش کرنےکی صحیح جگہ اسمبلی ہے، یہ تاثر کہ ہم نے بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات میں کمی کردی ہے غلط ہے، بہتری کی گنجائش ہر قانون میں ہوتی ہے۔ پیپلز پارٹی نے کبھی بھی سیاسی بات چیت کے عمل سے گریز نہیں کیا، ناصر حسین شاہ کے کچھ جماعتوں سے رابطے بھی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم

وزیراعظم آج ریاض میں ایم ڈی آئی ایم یف سے ملیں گے

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کا دورۂ سعودی عرب کا آج دوسرا دن ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے