آپریشن

دہشتگردوں کیخلاف سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دو دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی (پاک صحافت) سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کئے جانے والے آپریشن میں دو دہشت گرد ہلاک جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک اور جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوئے جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے مقابلے میں دو اہلکار شہید بھی ہوئے جن میں سے سپاہی فرید اللہ کا تعلق کرک اور سپاہی شعیب حسن کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے تھا۔ جبکہ ایک دہشت گرد نے فورسز کے سامنے ہتھیار بھی ڈال دیے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے