فیس بک

سروس ڈاؤن، فیس بک انتظامیہ کو ٹوئٹر کا سہارا لینا پڑ گیا

کیلیفورنیا (پاک صحافت)  اپنی تما ایپلی کیشنز کی  سروس ڈاؤن ہونے پر  فیس بک انتظامیہ کو صارفین سے رابطے کے لیے ٹویٹر کا سہارا لینا پڑ گیا۔ ٹویٹر پر فیس بک انتظامیہ کی جانب سے ٹویٹ کیا گیا ہے کہ  ہمیں اس بات کا علم ہے کہ کچھ لوگوں کو ہماری سروسز استعمال کرنے میں مشکلات کا سامنا  ہے۔ہم چیزوں کو جلد از جلد  بحال کرنے کے لیے کام کررہے ہیں۔ صارفین کو ہونے والی تکلیف کے لیے ہم معذرت خواہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ مسئلہ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجکر 44 منٹ پر شروع ہوا جس کے بعد دنیا بھر میں صارفین کو ان ویب سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب ٹوئٹر پر لوگ اپنے اپنے ملکوں میں فیس بُک، واٹس ایپ، انسٹا گرام وغیر کی سروسز متاثر ہونے کے پیغامات پوسٹ ررہے ہیں۔

واضح رہے کہ فیس بُک جیسی ویب سائٹ عمومی طور پر بہت کم متاثر ہوتی ہیں لیکن جب کبھی بھی یہ مسئلہ ہوتا ہے تو اس کے اثرات بڑے پیمانے پر مرتب ہوتے ہیں کیونکہ اس سے دنیا کی تین انتہا سے زیادہ استعمال ہونے والی ایپلی کیشنز بیک وقت کام کرنا بند کردیتی ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل جب بھی ایسا مسئلہ ہوا تو کمپنی مسئلہ حل ہونے کے بعد بھی ہمیشہ اس کی وجوہات یا تفصیلات بتانے سے قاصر رہی۔

یہ بھی پڑھیں

ناسا

ناسا کا چاند پر 4 جی نیٹ ورک کی تنصیب کا منصوبہ

(پاک صحافت) دنیا کے ہر حصے میں اب تک 4 جی انٹرنیٹ نیٹ ورک کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے