شیری رحمان

حکومت عمران خان کے لانگ مارچ سے آہنی انداز میں نمٹے گی۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ حکومت عمران خان کے لانگ مارچ سے آہنی انداز میں نمٹے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سندھ میں سیلاب کے حالات بہت خراب ہیں، ملک سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے اور عمران خان کو سیاست کی پڑی ہے۔ اس مشکل گھڑی میں قوم کا ساتھ دینے کے بجائے عمران خان اپنی سیاست چمکا رہے ہیں۔

شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان فیض آباد میں ایک ہزار افراد نہیں لاسکے تو لانگ مارچ کیا کریں گے، حکومت عمران خان لانگ مارچ سے آہنی انداز میں نمٹے گی۔ عمران خان اس لانگ مارچ کے لئے کسی کی طرف دیکھتے ہیں اور کبھی کسی کی طرف دیکھتے ہیں جبکہ سامنے دھمکیاں دیتے ہیں اور پیچھے ترلے کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اگر فیصلے حق میں نہ ہوں تو اداروں پر حملہ آور ہورہے ہیں جبکہ عمران خان اب خود چور اور ڈاکو ثابت ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے