بلاول بھٹو

پاک چین دوستی کے دشمنوں کو کبھی معاف نہیں کیا جائے گا۔ وزیر خارجہ

کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی اور رشتہ صرف حکومتی سطح پر نہیں بلکہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان بھی گہرا رشتہ ہے جسے کوئی کمزور نہیں کرسکتا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کراچی میں چینی باشندوں کے خودکش حملے میں جاں بحق ہونے کے حوالے سے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ جیسے ماضی میں دہشتگردی کا مقابلہ کیا اسی طرح ان دہشتگردوں کا بھی مقابلہ کریں گے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ بلوچوں کے حقوق کو بہانہ بناکر کراچی میں دہشت گردی کی گئی جبکہ ہماری ثقافت میں مہمان نوازی کو دنیا جانتی ہے، کوئی پاکستانی برداشت نہیں کرسکتا کہ مہمانوں کے ساتھ دہشتگردی کا واقعہ ہو۔ چینی شہریوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا اور جو مزید ایسی کارروائیوں کا سوچ رہے ہیں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ چینی باشندوں کو نشانہ بنانا پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کو کمزور کرنے کی سازش ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے