شاہد خاقان عباسی

عمران خان بہتان تراشی کی سزا بھگتنے کو تیار ہوں تو ہم تحقیقات کرانے کو تیار ہیں۔ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان بہتان تراشی کی سزا بھگتنے کو تیار ہوں تو ہم تحقیقات کرانے کو تیار ہیں، ریاست مدینہ میں الزام تراشی کی سزا عمران خان کو معلوم کرنی چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی تیل کی بات وہ کرتا ہے جسے کسی بات کی سمجھ نہیں ،ملک میں تیل ریفائنریاں درآمد کرتی ہیں، انہیں ایک پیسے کا بھی فائدہ نظر آتا تو وہ خود وہاں سے جا کر تیل لے لیتے۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے روس سے پوچھا کہ آپ نے کوئی معاہدہ کیا تھا تو ان کا کہنا تھا کہ ہم سے کسی نے بات ہی نہیں کی۔ سابق حکومت کے وزیر نے روسی تیل کی خریداری کے لیے خط لکھا تھا، اس کا کوئی جواب نہیں آیا۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے