نیو لیپ ٹاپ

سات اسکرین والا دنیا کا انوکھا لیپ ٹاپ فروخت کے لئے پیش

لندن (پاک صحافت) برطانیا کی ایک ٹیکنالوجی کمپنی نے دنیا کا انوکھا ترین لیپ ٹاپ فروخت کے لئے پیش کر دیا ہے، کمپنی کے مطابق لیپ ٹاپ میں سات  (7) اسکرینیں نصب کی گئی ہیں، یاد رہے کہ اس کمپیوٹر کو ایکسپین اسکیپ آرورا سیون کا نام دیا گیا ہے جسے ایکسپین اسکیپ نامی کمپنی نے تیار کیا ہے۔ اسے سائبرسیکیورٹی، سیکیورٹی کیمروں کی فوٹیج، آئی ٹی ماہرین، ڈیزائنر، اسٹاک ایکسچینج اور آن لائن ٹریڈنگ ماہرین کے لیے بطورِ خاص تیار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عموماً ورک اسٹیشن پر ایک یا دو ڈسپلے کافی ہوتے ہیں لیکن عام افراد ایک سے زائد اسکرینوں سے پریشان ہوسکتے ہیں۔ یہ دنیا کا پہلا لیپ ٹاپ ہے جس پر مختلف جسامت کے سات ڈسپلے لگائے گئے ہیں۔ اس طرح اسکین اسکیپ آرورا سیون دنیا کا پہلا سات ڈسپلے والا ورک اسٹیشن بھی ہے۔ کمپنی کے مطابق اس لیپ ٹاپ  میں 17.3 انچ کے چار بڑے مانیٹر ہیں جن میں سے دو لینڈ اسکیپ اور دو پورٹریٹ اسٹائل کے ہیں۔ سب کے سب فورکے اسکرین ریزولوشن کے حامل ہیں۔ جبکہ سات سات انچ کے تین ڈسپلے اور لگائے گئے ہیں۔ اس کا مضبوط ڈھانچہ تمام ڈسپلے کو سنبھالتا ہے اور دیکھنے میں یہ لیپ ٹاپ کا ٹرانسفارمر لگتا ہے۔

واضح رہے اس انوکھے لیپ ٹاپ  میں انٹیل کو آئی نائن 9900 کے پروسیسر ہے، 64 جی بی ڈی ڈی آر فور 2666 میموری اور ہارڈ ڈسک کی گنجائش دو ٹیرابائٹ ہے۔ لیکن یہ نہ سمجھیں کہ اتنا مہنگا نسخہ گیمنگ کے لیے بنایا گیا ہے بلکہ اس پر سنجیدہ کام کئے جاسکتے ہیں جس کی تفصیل اوپر بیان کی جاچکی ہے۔ اس میں کمپیوٹر اور ڈسپلے کے لیے الگ الگ بیٹریاں لگائی گئی ہیں جو دو گھنٹے تک چلتی رہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وہ منفرد اے آئی کیمرا جو تصاویر کو شاعری میں تبدیل کر دیتا ہے

(پاک صحافت) کیا آپ کسی ایسے کیمرے کے تصور کر سکتے ہیں جو تصویر کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے