جنرل قمر جاوید باوجوہ

دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کو ناکام بنانے کیلئے تیار ہیں: آرمی چیف

راولپنڈی(پاک صحافت) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر کی سازشیں ناکام بنائی جائیں گی دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کو ناکام بنانے کیلئے تیار ہیں، منزل کے حصول کیلئے درست سمت میں سفر جاری رکھیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا، جس میں ملک کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجز کا جائزہ لیا گیا، پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں سمیت افغان امن عمل کا بھی جائزہ لیا گیا، کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔

مزید پڑھیں:اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے: عمران خان

کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر عالمی فورمز پر بڑھتے احساس کومثبت طور پر نوٹ کیا گیا، کانفرنس کے شرکاء نے اتفاق کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں بدترین انسانی اور سکیورٹی بحران ہے، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے عالمی برادری آگاہ ہورہی ہے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

ملک دشمن عناصر کی سازشیں ناکام بنائی جائیں گی، دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کو ناکام بنانے کیلئے آپریشنل تیاریاں ناگزیر ہیں۔ پاکستان سے انتہاپسندی اور دہشتگردی کا خاتمہ یقینی بنایا گیا ہے اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔سکیورٹی چیلنجز کے پیش نظر قومی مفاد ہر چیز سے بالاتر ہے،بلوچستان اور گلگت بلتستان میں امن وترقی متاثر نہیں ہونے دیں گے۔

شرکاء نے افغانستان میں امن واستحکام سے متعلق اتفاق کیا کہ مستحکم افغانستان خطے کے امن کا ضامن ہے، شرکاء نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی بہترسکیورٹی صورتحال اور لاتعداد قربانیوں کا ثمر ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم اپنی منزل کی طرف بڑھتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے