مریم نواز

ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ الیکشن صاف شفاف اور دھاندلی سے پاک ہونے چاہئیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہمارا صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ الیکشن صاف شفاف اور دھاندلی سے پاک ہونے چاہئیں۔ تاکہ عوام ووٹ کی طاقت سے اپنے نمائندے کا انتخاب کرسکے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف نے اپنی تین نسلوں کا جواب دیا اب عمران خان جواب دینے سے کیوں بھاگ رہے ہیں۔ قانون کہتا ہے کوئی بھی جماعت غیرملکی فنڈنگ نہیں لے سکتی لیکن عمران خان کی تحریک انصاف نے غیر ملکی فنڈنگ لی ہے جو ثابت ہوچکی ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کا مطالبہ ہے کہ عمران خان فوری استعفیٰ دیں۔ رپورٹ کی بنیاد پر تحریک انصاف کے خلاف کارروائی کی جائے۔ الیکشن کمیشن کا اصل امتحان اب شروع ہوا ہے۔ صرف رپورٹ جاری کردینا الیکشن کمیشن کا کام نہیں بلکہ الیکشن کمیشن کو عمران خان کے خلاف کیس روزانہ کی بنیاد پر سننا چاہیے اور اسے منتطقی انجام تک پہنچانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے