افریقی یونین کا سالانہ سمٹ، فلسطینی قوم کی حمایت کا اعلان کیا گیا

افریقی یونین کا سالانہ سمٹ، فلسطینی قوم کی حمایت کا اعلان کیا گیا

رام اللہ (پاک صحافت) افریقی یونین کے 34ویں سالانہ سمٹ کے موقع پر افریقی رہنمائوں نے قابض اسرائیل کے خلاف فلسطینی جدوجہد کے لئے اپنی حمایت کا اعادہ کیا ہے اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم پر شدید تنقید کی ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق سمٹ کے اعلامیے میں افریقی یونین نے مقبوضہ مغربی کنارے، مشرقی بیت المقدس اور وادی گولان میں اسرائیلی بستیوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے یہودی آبادکاری بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ریاست اسرائیل فلسطینی شہریوں کے خلاف تشدد اور املاک کی مسماری کی تمام سرگرمیوں کی ذمہ دار ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ افریقی یونین دیگر بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مل کر 4 جون 1967 کی  فلسطینی ریاست کے قیام کے لئے کام کرے گی۔

دوسری جانب قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں مسافر یطا کے نواحی علاقے میں فلسطینیوں کی پانچ املاک مسمار کرنے کا حکم دیا ہے۔

دریں اثنا مکانات اور املاک کی مسماری کے خلاف احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر صہیونی فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کرکے متعدد فلسطینیوں کو زخمی کر دیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق التوانہ کے مقام پر چار فلسطینی شہریوں کی ملکیتی 5 املاک کی مسماری کا نوٹس جاری کیا گیا، مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے مسماری کے خلاف احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر لاٹھی چارج، آنسوگیس کی شیلنگ اور دھاتی گولیوں سے حملے کیے جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں

بنلسون

نیلسن منڈیلا کا پوتا: فلسطینیوں کی مرضی ہماری تحریک ہے

پاک صحافت جنوبی افریقہ کے سابق رہنما نیلسن منڈیلا کے پوتے نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے