دنیا کی پہلی فور سیٹر اڑنے والی ٹیکسی کی رُونمائی

کراچی (پاک صحافت) دنیا کی پہلی فور سیٹر اڑنے والی ٹیکسی کی رُونمائی کر دی گئی ہے، خیال رہے کہ یہ یہ اڑنے والی ٹیکسی سلوواکین انجینیئرنگ کمپنی کی جانب سے  بنائی گئی ہے۔ کپنی کے مطابق یہ ٹیکسی پانچ سال کے عرصے میں لانچ کر دی جائے گی۔ ایرو موبِل کے AM NEXTنامی اس ہاف لائٹ ایئر کرافٹ وہیکل کو 2027 میں لانچ کیے جانے کا منصوبہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق  یہ نئی ٹیکسی اپنے موڈز کے درمیان تبدیلی تین منٹ کے اندر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ کمپنی کو امید ہے کہ ان کی اڑنے والی اس سواری کی سروس شہروں کے درمیان 100 سے 500 کلومیٹر کا سفر کرنے والے مسافروں کا قیمتی وقت بچائے گی۔ کمپنی کا کہنا تھا کہ مسافر کھڑکیوں کی سیٹ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اور آسانی اور سکون کے ساتھ کام، آرام یا نظاروں سے محظوظ ہو سکیں گے۔

واضح رہے کہ اڑنے والی اس ٹیکسی کی قیمت یا اس میں سفر کرنے والے مسافروں سے وصول ہونے والے کرائے کے متعلق فی الحال کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں ہیں۔ AM NEXT ایرو موبِل کی 4.0 فضائی کار کا ایک تسلسل ہے جس کی پہلی بار رُونمائی جون 2017 میں بین الاقوامی پیرس ایئر شو میں کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو فائل شیئرنگ کیلئے انٹرنیٹ کی ضرورت ختم کردے گا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے بہترین فیچر پر کام کیا جا رہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے