پرویز خٹک

چیئرمین پی ٹی آئی نے تبدیلی کے نام پر عوام کو بے وقوف بنایا، پرویز خٹک

نوشہرہ (پاک صحافت) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین (پی ٹی آئی پی) اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر عوام کو بے وقوف بنانے کا الزام لگادیا۔

تفصیلات کے مطابق اضاخیل پارک نوشہرہ میں پارٹی جلسے سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے تبدیلی کے نام پر عوام کو بے وقوف بنایا۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے نام پر اقتدار میں آنے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کسی اور راستے پر چل پڑے۔

واضح رہے کہ پرویز خٹک نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے غلط راستے پر چلنے سے ان کے ساتھیوں نے راہیں جدا کرلیں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان ہماری فکر کرنا چھوڑ کر اپنی خیر منائیں، پھر ڈی آئی خان میں مولانا کی سیٹ خطرے میں نظر آ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیکیورٹی فورسز

شمالی و جنوبی وزیرستان میں جھڑپیں، 12 خوارجی دہشتگرد ہلاک، 6 جوان شہید

وزیرستان (پاک صحافت) شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے