علی ظفر

علی ظفر کا ترانہ “اللہُ اکبر” حکومتی سطح پر لانچ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان کے نامور گلوکار  علی ظفر کا ترانہ “اللہُ اکبر” حکومتی سطح پر لانچ کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ 48 ویں وزرائے خارجہ کانفرنس سے قبل لانچ کیا گیا “اللہُ اکبر“ 1974 کی اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر لانچ کئے گئے ترانے کا ری میک ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارتِ اطلاعات و نشریات کے تیار کردہ اس گانے کو علی ظفر نے اپنی آواز دی ہے، جبکہ 1974 میں ریلیز ہونے والے ترانے کو گلوکار مہدی ظہیر نے گایا تھا۔ او آئی سی وزارئے خارجہ کونسل کے آفیشل ترانے کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نئے ترانے میں پرانے جذبے کو اجاگر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین کی وجہ سے او آئی سی کا جنم ہوا تھا۔ مسلم اُمّہ کو اس وقت بھی بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔ او آئی سی اجلاس میں 100 سے زیادہ قرار دادیں پیش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے