جی میل میں اہم ترین سکیورٹی فیچر شامل

کراچی (پاک صحافت) جی میل میں اہم ترین سکیورٹی فیچر شامل کیا جا رہا ہے ۔ گوگل کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ کمپنی کی جانب سے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا فیچر جی میل سروس کا حصہ بنایا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ یہ کمپنی پہلے ہی گوگل ڈرائیو، ڈاکس، شیٹس، سلائیڈز اور میٹ میں اس فیچر کا اضافہ کرچکی ہے اور اب جی میل کے لیے اسے متعارف کرایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گوگل کی جانب سے جی میل کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن فیچر سے لیس کیا جارہا ہے۔ مگر تمام صارفین کو اس فیچر تک رسائی حاصل نہیں ہوسکے گی۔ کلائنٹ سائیڈ انکرپشن (ای 2 ای ای) نامی اس فیچر کو جی میل کے ویب ورژن میں متعارف کرایا جارہا ہے اور گوگل ورک اسپیس صارفین اس کے ذریعے انکرپٹڈ ای میلز بھیج سکیں گے۔

واضح رہے کہ یہ فیچر ان ایبل ہونے کے بعد ای میل میں موجود مواد گوگل سرورز پر ڈی کرپٹڈ نہیں ہوسکے گا۔ گوگل نے سپورٹ ویب سائٹ میں بتایا کہ صارفین اپنی انکرپشن کیز کو استعمال کرکے ڈیٹا کو انکرپٹ کرسکیں گے۔ یہ سروسز استعمال کرنے والے صارفین 20 جنوری 2023 تک اس فیچر کے بیٹا ورژن کے لیے اپلائی کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وہ منفرد اے آئی کیمرا جو تصاویر کو شاعری میں تبدیل کر دیتا ہے

(پاک صحافت) کیا آپ کسی ایسے کیمرے کے تصور کر سکتے ہیں جو تصویر کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے