مریم نواز

جیل بھرو تحریک میں سب سے پہلے فرح گوگی کو گرفتار کیا جائے۔ مریم نواز

ایبٹ آباد (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ جیل بھرو تحریک میں سب سے پہلے فرح گوگی کو گرفتار کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران صاحب آپ کی بیگم صاحبہ نے رشوت لی ہے، پہلے گرفتاری وہاں سے شروع کی جائے، جیبیں آپ نے بھری ہیں، جیلیں عوام کیوں بھریں۔ آپ کی فرنٹ پرسن فرح گوگی دبئی دوڑ گئی، ہیرے کی انگوٹھی، رشوت آپ کی بیگم صاحبہ نے لی۔

مریم نواز کا مزید کہنا ہے کہ رشوت لے کر آپ نے فائل پر دستخط کیے ہیں، توشہ خانے کی صفائی آپ نے کی ہے، نوکریوں کے بدلے اربوں روپے فرح گوگی نے بٹور لئے ہیں، اس سب کے باوجود کارکن کیوں گرفتار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلی گرفتاری تو عمران خان، فرح گوگی اور بشری بی بی کی ہونی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے