حافظ حمداللہ

اسمبلی اجلاس بلاکر ملتوی کرنے کا بیان دینا اسد قیصر کے جانبدار ہونے کا ثبوت ہے، حافظ حمداللہ

پشاور (پاک  صحافت)  پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے قومی اسمبلی کے اسپیکر کو جانبدار اسپیکر قرار دیتے ہوئے  انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ اسمبلی اجلاس بلاکر ملتوی کرنے کا بیان دینا اسد قیصر کے جانبدار ہونے کا ثبوت ہے۔ اسد قیصر روز اول سے متنازع اور سرکاری پارٹی کا اسپیکر ہے وہ ایوان زیریں کا نہیں بنی گالہ کا اسپیکرہے۔

تفصیلات کے مطابق حافظ حمد اللہ نے جاری بیان میں کہا کہ کل تک عمران خان جن کو ٹائیگر کہتے تھے آج ان کو گھوڑے گدھے اور خچر کہتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران نیازی آپ کے اپنے اراکین اسمبلی اور اتحادی ساتھ نہیں دے رہے، عمران خان آپ اکثریت کھو چکے ہیں اب آپ کو وزارت عظمیٰ کی منصب پر رہنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہا۔

واضح رہے کہ حافظ حمد اللہ نے جاری بیان میں وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ استعفیٰ دیکر گھر چلے جائیں ورنہ انار کی اور خانہ جنگی کا ذمہ دار آپ ہونگے، شیخ رشید آپ چیختے رہیں، بھونکتے رہیں اب آپ اور عمران نیازی کے حصے میں چیخنے اور بھونکنے کے سواکچھ نہیں ہے۔ خیال رہے کہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 27 مارچ کو اگر کچھ ہوا تو ذمہ دار شیخ رشید اورعمران نیازی ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم سے پاک سعودی سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے جنرل سیکرٹری کی ملاقات

ریاض (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف سے مشیر شاہی دربار اور جنرل سیکرٹری سعودی پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے