دھماکہ

لسبیلہ میں دھماکہ، 14 افراد جاں بحق درجنوں زخمی

لسبیلہ (پاک صحافت) لسبیلہ کی ایک دکان میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں اب تک 14 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق علی الصبح لسبیلہ کے شہر بیلہ میں چونگی منی بس سٹاپ پر ایک دکان میں گیس سلنڈر پھٹنے سے زور دار دھماکہ ہوا، دھماکے میں 2 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے جبکہ درجنوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ اب دھماکے میں مرنے والوں کی مجموعی تعداد 14 ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق متعدد افراد تاحال ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ دکان کے قریب کھڑی 25 موٹر سائیکلیں جل گئیں جبکہ 7 دکانیں تباہ ہوگئیں۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کیں۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے