مریم اورنگزیب

عمران صاحب! قوم کو آپ کے بے تکے بھاشن اور جھوٹ نہیں استعفیٰ چاہیے، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے غیر قانونی فارن فنڈنگ  پر وزیر اعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے  کہا ہے کہ عمران صاحب! قوم کو آپ کے بے تکے بھاشن اور جھوٹ نہیں استعفیٰ چاہیے۔ انہوں نے وزیر اعظم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ‎2.2 ارب روپے زائد کی فارن فنڈنگ چوری کا جواب دیں۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے جاری بیان میں کہاکہ اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد عمران نیازی صاحب استعفیٰ دیں اور قانون کا سامنا کریں۔ مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مزید کہاکہ بتائیں کتنے اور کون سے غیرملکیوں سے کتنی غیرملکی اور غیرقانونی فنڈنگ لی، غیرقانونی، غیرملکی فنڈنگ کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں کیوں جمع نہیں کروائی۔

واضح رہے کہ ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے جاری بیان میں مزید کہا کہ عمران صاحب! آپ کو آج غیرقانونی فارن فنڈنگ کا جواب دینا تھا، سڑکوں پر ٹوئٹ نہیں۔ عمران صاحب آپ نے سڑک بنائی کون سی ہے جسے سستی بتا کر نیا جھوٹ بول رہے ہیں۔ جواب دیں فارن فنڈنگ لے کر ملک کو معاشی اقتصادی اور خارجی سطح پہ مفلوج کیا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر نوٹس لے لیا، گندم کی فوری خریداری کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر نوٹس لیتے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے