آرٹیمس 1 مشن

آرٹیمس 1 مشن کو 14 نومبر کو چاند پر بھیجے جانے کا امکان

(پاک صحافت) ناسا کی جانب سے آرٹیمس 1 مشن کو 14 نومبر کو چاند پر بھیجے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ناسا کی جانب سے آرٹیمس 1 مشن کو چاند پر بھیجنے کی تیسری کوشش نومبر کے دوسرے ہفتے میں کیے جانے کا امکان ہے۔ اس مشن کو پہلے 29 اگست اور پھر 3 ستمبر کو روانہ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا مگر تکنیکی مسائل کے باعث ایسا ممکن نہیں ہوسکا۔ بعد ازاں فلوریڈا میں سمندری طوفان کے باعث اسپیس لانچ سسٹم راکٹ اور اورین کیپسول کو واپس وہیکل اسمبلی بلڈنگ میں پہنچا دیا گیا تھا۔

مگر اب ناسا کو توقع ہے کہ 14 نومبر کو چاند پر مشن بھیجنے میں کامیابی حاصل ہوسکتی ہے جس کے لیے راکٹ اور اورین کیپسول کو ایک بار پھر لانچ پیڈ پر پہنچا دیا گیا ہے۔ فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے آرٹیمس 1 مشن 14 نومبر کو مقامی وقت کے مطابق رات 12 بج کر 7 منٹ (پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 7 منٹ) پر لانچ کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ یہ ناسا کے 5 دہائیوں بعد چاند پر واپس لوٹنے کے آرٹیمس پروگرام کا پہلا مشن ہے جو فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے روانہ ہوگا۔ اس مشن میں کوئی انسان موجود نہیں ہوگا اور یہ بنیادی طور پر مستقبل کے مشنز کے لیے ٹیسٹ فلائٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وہ منفرد اے آئی کیمرا جو تصاویر کو شاعری میں تبدیل کر دیتا ہے

(پاک صحافت) کیا آپ کسی ایسے کیمرے کے تصور کر سکتے ہیں جو تصویر کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے