مراد علی شاہ

کراچی میں طوفانی بارشوں کے پیش نظر وزیر اعلیٰ سندھ نے وزراء کو ذمہ داریاں سونپ دیں

کراچی (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں متوقع بارشوں سے نمٹنے کے لئے صوبائی وزراء کو اہم ذمہ داریاں سونپ دیں۔ ترجمان سندھ حکومت کے مطابق ضلع جنوبی میں مکیش کمار چاؤلہ، ضلع شرقی میں سعید غنی انتظامات کی نگرانی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ممکنہ بارشوں سے متعلق صورتِ حال پر وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے مختلف اضلاع کے لیے صوبائی وزراء کو ذمے داریاں سونپ دیں۔ خیال رہے کہ مکیش کمار چاؤلہ اور سعید غنی کے علاوہ معاونِ خصوصی وقار مہدی ضلع غربی اور لیاقت آسکانی ضلع کیماڑی کی صورتِ حال کو مانیٹر کریں گے۔

واضح رہے کہ کراچی میں متوقع بارشوں سے نمٹنے کے لئے مذکورہ وزراء کے علاوہ تیمور تالپور کورنگی، شہلا رضا وسطی اور ساجد جوکھیو ملیر ضلع میں ممکنہ بارش کی صورتِ حال کو مانیٹر کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے