میرین الہیمر

فرانس کی مشہور ترین ماڈل میرین الہیمر نے اسلام قبول کرلیا

(پاک صحافت) فرانسیسی ماڈل اور ریئلٹی ٹی وی سٹار میرین الہیمر نے اسلام قبول کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میرین الہیمر نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ کلمہ شہادت پڑھتے ہوئے دائرہ اسلام میں داخل ہو رہی ہیں، انہوں نے یہ ویڈیو خانہ کعبہ سے شیئر کی جہاں وہ عمرے کی ادائیگی کیلئے موجو د ہیں۔ اداکارہ نے لکھا کہ یہ لمحات میری زندگی کے سب سے خوشی والے دن کے ہیں۔ وہ کچھ ماہ قبل ہی اسلام قبول کرچکی تھیں اور یہ تبدیلی ان کی روح، دل اور دماغ کا انتخاب ہے۔

فرانسیسی میڈیا میں چلنے والی رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ میرین الہیمر اپنے سوتیلے باپ کے ساتھ رہتی تھیں، انہوں نے اپنے حقیقی باپ کے بارے میں تحقیق شروع کی اور اس سفر کے دوران ان کی ملاقات مذہب اسلام سے ہوئی۔ واضح رہے کہ میرین الہیمر کو سوشل میڈیا پر لاکھوں لوگ فالو کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

میرا

اداکارہ میرا نے بازو فریکچر کی وجہ بتا دی

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے بتا دیا کہ شوٹنگ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے