حسن مرتضی

عمران خان اقتدار کی ہوس میں اداروں کیخلاف گھناؤنی سازش کررہے۔ حسن مرتضی

اسلام آباد (پاک صحافت) حسن مرتضی کا کہنا ہے کہ عمران خان اقتدار کی ہوس میں اداروں کے خلاف گھناؤنی سازش کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ہونے کے باوجود پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر حملہ ہوجانا تعجب کی بات ہے۔ عمران خان کی پنجاب میں حکومت ہے، اس لیے وہ جو مرضی کھیل چاہیں گے، کھیلیں گے۔

حسن مرتضی کا مزید کہنا ہے کہ نجاب کے وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی اور وزیر داخلہ نہ تو حملے کی ایف آئی آر ہونے دیتے ہیں اور نہ ہی عہدوں سے استعفیٰ دیتے ہیں۔ عمران خان کا اپنی ہی صوبائی حکومت سے انصاف کی بھیک مانگنا مضحکہ خیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کارکن معظم گوندل کی شہادت کو اپنے گھناؤنے کھیل کی بھینٹ مت چڑھائیں، مقدمہ درج نہ ہوا تو مظلوم کارکن کا خون کس کھاتے میں جائے گا؟۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں کی اداروں پر چڑھائی قابل مذمت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

عدالت سے گزارش ہے کہ 9 مئی مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عدالت سے گزارش ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے