پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرول 7 روپے اور ڈیزل 14 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان

اسلام آباد (پاک صحافت) آئندہ چند روز تک پیٹرول 7 روپے اور ڈیزل 14 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق موجودہ ٹیکسوں کی بنیاد پر پیٹرول 7 روپے فی لیٹر تک سستا ہوسکتا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 14 روپے فی لیٹر تک کم ہوسکتی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف وزارت خزانہ کی مشاورت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حتمی فیصلہ کریں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اس وقت پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی زیرو ہے تاہم پیٹرول پر لیوی 37 روپے 50 پیسے اور ڈیزل پر لیوی 7 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہے۔ یاد رہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کا قومی امکان ظاہر کیا جارہا ہے جس کا اعلان اگلے چند دنوں میں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے