نوشین افتخار

سپریم کورٹ کا فیصلہ ڈسکہ کے عوام کی جیت ہے۔ نوشین افتخار

لاہور (پاک صحافت) نوشین افتخار نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے ڈسکہ میں دوبارہ ضمنی انتخابات کرانے کا فیصلہ ڈسکہ کے عوام کی جیت ہے۔ عدالتی فیصلے سے پاکستانی عوام کی جیت ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسکہ این اے 75 سے مسلم لیگ ن کی امیدوار نوشین افتخار نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے ووٹ چوری کرنے والوں کو مثال بنادی ہے۔ اب کوئی دھاندلی نہیں کرسکے گا۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ ان لوگوں کی کامیابی ہے جنہیں ووٹ ڈالنے سے روکا گیا۔

نوشین افتخار کا مزید کہنا ہے کہ میں ان سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے ہمارے لیے دعائیں کی۔ ہمار ی لیڈر شپ جس کا بیانیہ ہے کہ ووٹ کو عزت دو، جنہوں نے مجھے سکھایا کہ ووٹ پر پہرا دو، میں ان کی بھی شکرگزار ہوں۔ میراپیغام ہے کہ اب دوبارہ ایسا کرنے کا سوچا بھی نہ جائے، میں ڈسکہ کے عوام کیلئے لڑتی رہی ہوں اور لڑتی رہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے