بلاول بھٹو

پی پی چیئرمین مین نے پی ڈی ایم کو کنفیوژن کا شکار قرار دے دیا

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو کنفیوژن کا شکار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزيشن جماعتیں کم از کم پارلیمنٹ میں کنفیوژن کا شکار نہ ہوں۔ ان کا کہنا ہے کہ سیاستی جماعتیں اپنی نظریئے پر کلیئر رہتے ہوئے حکومت کو ٹف ٹائم سے سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ڈی ایم کو کنفیوژن کا شکار قرار دے دیا۔ خیال رہے کہ چارسدہ میں میڈيا سے گفتگوکرتے ہوئے پی پی چیئرمین  بلاول بھٹو  زرداری نے کہا کہ  وہ چاہتے ہيں کہ اپوزيشن جماعتیں کم از کم پارلیمنٹ میں کنفیوژن کا شکار نہ ہوں۔

واضح رہے کہ  پی پی چیئرمین کا کہنا ہے کہ ہر ایک کے اپنے نظریات ہوتے ہیں، ہمیں ایک دوسرے کے لیے مثبت جذبات رکھنے چاہیے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ڈی ایم کی بنیاد انہوں نے رکھی تھی، پی ڈی ایم میں عدم اعتماد کا آپشن تھا، عدم اعتماد کی صورت میں عثمان بزدار وزارت اعلیٰ کے عہدے پر نہ رہتے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے