شاہد خاقان عباسی

چار سال کی غفلت اور نااہلی چار ماہ میں ٹھیک نہیں ہوسکتی۔ شاہد خاقان عباسی

کراچی (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ چار سال کی غفلت اور نااہلی چار ماہ میں ٹھیک نہیں ہوسکتی۔ اس کے لئے کافی وقت درکار ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر دو ہفتے بعد میڈیا سے ملاقات ہوجاتی ہے، تیسرا سال چل رہا ہے نہ نیب افسران آتے نہ گواہ آتے ہیں۔ عدالتوں میں کیمرے لگائیں اور عوام کو بتائیں کیا کرپشن ہوئی ہے، جعلی کیسز بنا دیئے جاتے ہیں اور کیسز میں کچھ چلتا نہیں۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ جعلی کیس بنانے والوں سے کوئی پوچھ گچھ نہیں، جاوید اقبال بتائیں کس کے دباؤ پر کیسز بنائے ہیں۔ احتساب کرنے والے خود کو قانون سے بالا سمجھتے ہیں، قانون میں جو ترمیم کرنی تھی کردی گئی، انصاف کا نظام چلتے رہنے چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کا قانون کالا قانون ہے، نیب نے تیئس سالوں میں کسی سیاستدان کے خلاف مقدمہ ثابت نہیں کیا ہے، جن اداروں نے کیسز بنائے ان اداروں کو واپس بھیجنے چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی اور گورنر پنجاب پولیس کی یونیفارم قانونی طور پر پہن سکتے ہیں۔ پولیس

لاہور (پاک صحافت) پولیس کا کہنا ہے کہ وزیراعلی اور گورنر پنجاب پولیس کی یونیفارم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے